18 جولائی، 2026، 8:17 AM

اربیل میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع، سلیمانیہ ایئرپورٹ سے پروازیں معطل

اربیل میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع، سلیمانیہ ایئرپورٹ سے پروازیں معطل

شمالی عراق میں امریکی افواج کے زیر استعمال الحریر ایئربیس کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ سلیمانیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام پروازیں اگلے حکم تک روک دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے کردستان ریجن میں اربیل کے قریب واقع الحریر ایئربیس، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، ہفتے کی صبح ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد ایئربیس کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ امریکی تنصیب پر نصب پیٹریاٹ دفاعی نظام بھی فعال کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہیں، تاہم پروازوں کی معطلی کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی گئی۔

News ID 1940348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha